जिहाद और जंग के बारे में

مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
जिहाद और जंग के बारे में
اگر حالت کفر میں مسلمانوں کو مارے پھر مسلمان ہو جائے، اسلام پر مضبوط رہے اور پھر اللہ کی راہ میں مارا جائے۔
حدیث نمبر: 1220
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ دو آدمیوں کو دیکھ کر ہنس دے گا کہ ان میں سے ایک نے دوسرے کو قتل کیا ہو گا پھر وہ دونوں جنت میں جائیں گئے۔ ایک تو اس وجہ سے کہ اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور شہید ہو گیا۔ پھر اللہ نے قاتل کو بھی توبہ کی توفیق دی (وہ مسلمان ہوا) اور وہ بھی (اللہ کی راہ میں) شہید ہو گیا۔
حدیث نمبر: 1221
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا۔ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم خیبر میں تھے۔ مسلمان خیبر کو فتح کر چکے تھے، میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! (مال غنیمت میں) میرا حصہ بھی لگایے تو سعید بن عاص کے بیٹوں میں سے کسی نے کہا کہ یا رسول اللہ! ان کا حصہ نہ لگایے۔ میں نے کہا کہ یا رسول اللہ! یہ ابن قوقل رضی اللہ عنہ کا قاتل ہے تو سعید بن عاص کے بیٹے نے کہا کہ تعجب ہے۔ (ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) جو ضان (نامی پہاڑ) کی طرف سے ہمارے پاس آیا ہے اور مجھ پر ایک مسلمان کے قتل کا عیب لگاتا ہے جسے اللہ نے میرے ہاتھوں سے عزت (یعنی شہادت) دی اور مجھے اس کے ہاتھوں سے ذلیل (جہنمی مردار) نہیں کیا۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.