مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
اگر حالت کفر میں مسلمانوں کو مارے پھر مسلمان ہو جائے، اسلام پر مضبوط رہے اور پھر اللہ کی راہ میں مارا جائے۔
حدیث نمبر: 1220
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ دو آدمیوں کو دیکھ کر ہنس دے گا کہ ان میں سے ایک نے دوسرے کو قتل کیا ہو گا پھر وہ دونوں جنت میں جائیں گئے۔ ایک تو اس وجہ سے کہ اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور شہید ہو گیا۔ پھر اللہ نے قاتل کو بھی توبہ کی توفیق دی (وہ مسلمان ہوا) اور وہ بھی (اللہ کی راہ میں) شہید ہو گیا۔“