جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں जिहाद और जंग के बारे में |
مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں जिहाद और जंग के बारे में جہاد سے پہلے کسی عمل صالح کا کرنا۔
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص ہتھیاروں سے آراستہ آیا اور اس نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! میں جہاد میں جاؤں یا (پہلے) اسلام لے آؤں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پہلے اسلام لا پھر جہاد کر۔ چنانچہ (اس نے ایسا ہی کیا اور جہاد میں) وہ شہید ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے کام تو بہت کم کیا لیکن ثواب بہت پائے گا۔“
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.