جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں जिहाद और जंग के बारे में دشمن دین کی جاسوسی کرنے والے کی فضیلت۔
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ احزاب میں فرمایا: ”میرے پاس دشمن کی خبر کون لائے گا؟“ تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ بولے کہ میں (لاؤں گا)۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”میرے پاس دشمن کی خبر کون لائے گا؟“ وہ پھر بولے کہ میں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نبی کے حواری ہوتے ہیں اور میرے حواری زبیر (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) ہیں۔“
|