جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں जिहाद और जंग के बारे में حربی کافر جب دارالسلام میں بغیر امان کے آ جائے تو اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے؟
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مشرکوں کا ایک جاسوس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم (اس وقت) سفر میں تھے پس وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم کے پاس بیٹھ کر باتیں کرنے لگا۔ اس کے بعد وہ چلا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے پکڑ لو اور اس کو قتل کر دو۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا سامان قاتل کو دلا دیا۔
|