جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں जिहाद और जंग के बारे में جنگ میں اگر کوئی کسی کی سواری کھینچ کر چلائے۔
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے ایک شخص نے پوچھا کہ کیا تم لوگ غزوہ حنین میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے؟ انھوں نے کہا (ہاں) لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں بھاگے (وجہ یہ تھی کہ قبیلہ) ہوازن (کے لوگ) بڑے تیرانداز تھے۔ ہم نے جب ان سے مقابلہ کیا اور ان پر حملہ کیا تو وہ بھاگ نکلے۔ پھر مسلمان مال غنیمت پر جھک پڑے اور کافروں نے تیر برسانا شروع کیے (ہم پیچھے ہٹ گئے) مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں بھاگے بیشک میں نے انھیں دیکھا کہ وہ اپنے سفید خچر پر سوار تھے اور ابوسفیان رضی اللہ عنہ اس کی لگام پکڑے ہوئے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے جاتے تھے ”میں نبی ہوں، اس میں کچھ جھوٹ نہیں، میں عبدالمطلب (جیسے) سردار کا بیٹا ہوں۔“
|