جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں जिहाद और जंग के बारे में (بغرض حفاظت) خندق کھودنا (مسنون ہے)۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ ایک روایت میں کہتے ہیں کہ (غزوہ خندق میں مہاجرین و انصار یہ) کہتے تھے کہ ”ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر اس شرط کے ساتھ بیعت کی ہے کہ جب تک ہمارے جسم میں جان باقی رہے گی، جہاد کرتے رہیں گے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کو جواب دیتے: ”اے اللہ! بھلائی تو آخرت ہی کی بھلائی ہے، پس تو مہاجرین و انصار کو برکت دے۔“
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو غزوہ احزاب کے دن مٹی اٹھاتے دیکھا اور مٹی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیٹ کے رنگ کو چھپا لیا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے جاتے تھے: ”اے اللہ! اگر تو نہ ہوتا تو ہم ہدایت نہ پاتے اور نہ ہم صدقہ دیتے اور نہ نماز پڑھتے۔ پس تو ہم پر اطمینان نازل فرما اور جب ہم دشمن سے مقابلہ کریں تو ہمیں ثابت قدم رکھ بیشک ان لوگوں نے ہم پر بغاوت کی ہے، یہ جب بھی کوئی فساد کرنا چاہتے ہیں تو ہم ان کی بات نہیں مانتے۔“
|