जिहाद और जंग के बारे में

مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
जिहाद और जंग के बारे में
جنگ روم کی بابت کیا کہا گیا ہے؟
حدیث نمبر: 1260
Save to word مکررات اعراب
ام حرام رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: میری امت میں سب سے پہلے جو لوگ سمندر میں جنگ کریں گے ان کے لیے جنت واجب ہے۔ میں نے عرض کی یا رسول اللہ! میں انھیں میں ہوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم انھیں میں ہو۔ ام حرام رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت میں سے سے پہلے جو لوگ قیصر کے شہر (قسطنطنیہ) میں جہاد کریں گے وہ مغفور ہیں۔ میں نے عرض کی یا رسول اللہ! میں ان لوگوں میں ہوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں (تو ان میں سے نہیں)۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.