جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں जिहाद और जंग के बारे में جو مزدوری لے کر جہاد میں شریک ہو۔
سیدنا یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک شخص کو اجرت پر رکھا تھا، اس نے ایک شخص سے لڑائی کی۔ ایک نے دوسرے کا ہاتھ منہ سے کاٹ لیا۔ دوسرے نے اپنا ہاتھ اس کے منہ سے کھینچا اور اس کے آگے کے دانت گر گئے۔ پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو دانتوں کا معاوضہ نہیں دلایا اور فرمایا: ”کیا وہ اپنا ہاتھ تیرے منہ میں رہنے دیتا تاکہ تو اس کو چبا جاتا، جس طرح اونٹ سبزے کو چبا جاتا ہے۔“
|