جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں जिहाद और जंग के बारे में جہاد میں (مجاہدین کی) خدمت کرنے کا ثواب۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ان کی خدمت کرنے کے لیے خیبر گیا۔ پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خیبر سے واپس آنے لگے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو احد پہاڑ دکھائی دیا تو فرمایا: ”یہ وہ پہاڑ ہے جو ہم سے محبت رکھتا ہے اور ہم اس سے محبت رکھتے ہیں۔“
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے تو ہم میں زیادہ سایہ اس شخص کے پاس تھا جس پر اس نے چادر سے سایہ کیا ہوا تھا اور جن لوگوں نے روزہ رکھا تھا، انھوں نے کچھ کام نہیں کیا اور جن لوگوں نے روزہ نہ رکھا تھا، انھوں نے اونٹوں کو اٹھایا اور ان پر پانی بھربھر کر لائے، غرض ہر طرح کی خدمت کی اور کام کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آج تو روزہ نہ رکھنے والے سب ثواب لوٹ کر لے گئے۔“
|