جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں जिहाद और जंग के बारे में گدھے پر دو آدمیوں کا ایک ساتھ بیٹھنا۔
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک گدھے پر جس کی زین پر ایک چادر پڑی ہوئی تھی سوار ہوئے اور سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کو اپنے پیچھے سوار کر لیا۔
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن مکہ کی بلندی کی طرف سے ایک اونٹنی پر سوار سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو اپنے ساتھ بٹھائے ہوئے تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ عثمان بن طلحہ تھے (جو کعبہ کے دربانوں میں سے تھے) یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں اونٹ کو بٹھایا۔ پھر عثمان کو حکم دیا کہ کعبہ کی کنجی لے آئیں پھر کعبہ کو کھولا گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (اس میں) داخل ہوئے .... باقی حدیث پہلے گزر چکی ہے۔ (دیکھئیے کتاب: نماز کا بیان۔۔۔ باب: بغیر جماعت کے ستونوں کے درمیان نماز پڑھنا)
|