كتاب الجنائز کتاب: صلاۃ جنازہ کے احکام و مسائل 29. بَابُ: مَا جَاءَ فِي الصَّلاَةِ عَلَى الْجَنَائِزِ فِي الْمَسْجِدِ باب: نماز جنازہ مسجد میں پڑھنے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص نماز جنازہ مسجد میں پڑھے تو اس کے لیے کچھ نہیں ہے ۱؎“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الجنائز 54 (3191)، (تحفة الأشراف: 13503)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/444، 455، 505) (صحیح) (تراجع الألبانی: رقم: 60)»
وضاحت: ۱؎: افضل یہ ہے کہ نماز جنازہ مسجد سے باہر ایسی جگہ پڑھی جائے جو اس کے لئے خاص کر دی گئی ہو، نبی اکرم ﷺ کے عہد مبارک میں عام طریقہ یہی تھا، البتہ اگر کوئی عذر ہو تو مسجد میں بھی پڑھی جا سکتی ہے۔ قال الشيخ الألباني: حسن
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سہیل بن بیضاء رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ مسجد ہی میں پڑھی۔ ابن ماجہ کہتے ہیں کہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث زیادہ قوی ہے۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الجنائز 54 (3189)، (تحفة الأشراف: 16174)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الجنائز34 (973)، سنن الترمذی/الجنائز44 (1033)، سنن النسائی/الجنائز70 (1969)، موطا امام مالک/الجنائز8 (22)، مسند احمد (6/79، 133، 169) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|