كتاب الجنائز کتاب: صلاۃ جنازہ کے احکام و مسائل 63. بَابٌ في النَّهْيِ عَنْ كَسْرِ عِظَامِ الْمَيِّتِ باب: میت کی ہڈی توڑنے کی ممانعت کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردے کی ہڈی کو توڑنا زندہ شخص کی ہڈی کے توڑنے کی طرح ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الجنائز 64 (3207)، (تحفة الأشراف: 17893)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/ 58، 100، 105، 169، 200، 464) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردہ کی ہڈی کے توڑنے کا گناہ زندہ شخص کی ہڈی کے توڑنے کی طرح ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 18277) (ضعیف)» (سند میں عبد اللہ بن زیاد مجہول ہیں، لیکن «فِي الإِثْمِ» کے لفظ کے علاوہ بقیہ حدیث بطریق عائشہ رضی اللہ عنہا صحیح ہے، کماتقدم، نیز ملاحظہ ہو: الإرواء: 3/215)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف عبد اﷲ بن زياد: مجهول (تقريب: 3329) والحديث السابق: في سنن ابن ماجه (الأصل:1616) حسن يغني عنه انوار الصحيفه، صفحه نمبر 437. |