كتاب الجنائز کتاب: صلاۃ جنازہ کے احکام و مسائل 12. بَابُ: مَا جَاءَ فِيمَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الْكَفَنِ باب: کفن کے لیے کون سا کپڑا اچھا اور مستحب ہے؟
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے کپڑوں میں سب سے بہتر سفید کپڑا ہے، لہٰذا تم اپنے مردوں کو اسی میں کفناؤ، اور اسی کو پہنو“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/اللباس 16 (4061)، سنن الترمذی/الجنائز 18 (994)، (تحفة الأشراف: 5534)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/231، 247، 274، 368، 355، 363)، (یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے: (3566) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین کفن جوڑا ہے“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الجنائز 35 (3156)، (تحفة الأشراف: 5117) (ضعیف)» (اس کی سند میں أبونصر اور نسی مجہول ہیں)
وضاحت: ۱؎: یعنی تہبند اور چادر۔ قال الشيخ الألباني: ضعيف
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کی تجہیز و تکفین کا ذمہ دار ہو، تو اسے اچھا کفن دے“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الجنائز 19 (995)، (تحفة الأشراف: 12125) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اچھے کفن سے مراد کپڑے کی صفائی اور سفیدی ہے، قیمتی کپڑا مراد نہیں، اس لئے کہ قیمتی کفن سے آپ ﷺ نے منع فرمایا ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|