كتاب الجنائز کتاب: صلاۃ جنازہ کے احکام و مسائل 22. بَابُ: مَا جَاءَ فِي الْقِرَاءَةِ عَلَى الْجِنَازَةِ باب: نماز جنازہ میں قرآت قرآن کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز جنازہ میں سورۃ فاتحہ پڑھی ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الجنائز39 (1026)، (تحفة الأشراف: 6468)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجنائز65 (1235) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہی محققین علماء کا مذہب ہے یعنی چار تکبیریں ہیں اور تکبیر اولیٰ کے بعد سورۃ فاتحہ اور سورۃ اخلاص پڑھے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
ام شریک انصاریہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم نماز جنازہ میں سورۃ فاتحہ پڑھیں۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 18332، ومصباح الزجاجة: 532) (ضعیف)» (اس سند میں شہر بن حوشب کثیر الارسال ہیں، اور حماد بن جعفر بھی متکلم فیہ ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|