كتاب الجنائز کتاب: صلاۃ جنازہ کے احکام و مسائل 37. بَابُ: مَا جَاءَ فِي الْجُلُوسِ فِي الْمَقَابِرِ باب: قبرستان میں بیٹھنے کا بیان۔
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنازہ میں نکلے، تو آپ قبلہ کی طرف رخ کر کے بیٹھے۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الجنائز 68 (3212)، السنة 27 (4753، 4754)، سنن النسائی/الجنائز81 (2003)، (تحفة الأشراف: 1758)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/287، 295، 297) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنازہ میں نکلے، جب قبر کے پاس پہنچے تو آپ بیٹھ گئے، اور ہم بھی بیٹھ گئے، گویا کہ ہمارے سروں پر پرندے بیٹھے ہیں ۱؎۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 1759) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی خاموش سر جھکا کر بیٹھے، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نبی کریم ﷺ کے پاس ہمیشہ اسی طرح با ادب بیٹھتے تھے۔ اور قبرستان میں بھی باکل خاموش اور چپ چاپ بیٹھ جاتے تھے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|