كتاب فضائل القرآن كتاب فضائل القرآن معوذتین، سورۃ الفلق اور سورۃ النّاس کے ذریعہ پناہ مانگنا
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں جحفہ اور ابواء کے درمیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہا تھا کہ اچانک آندھی اور شدید تاریکی ہم پر چھا گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سورۃ الفلق اور سورۃ الناس کے ذریعے پناہ طلب کرنے لگے، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمانے لگے: ”عقبہ! ان دونوں (سورتوں) کے ذریعے پناہ طلب کرو، کسی پناہ طلب کرنے والے نے ان دونوں جیسی پناہ نہیں پائی۔ “ سندہ ضعیف۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«سنده ضعيف، رواه أبو داود (1463) ٭ ابن إسحاق مدلس و عنعن و حديث أبي داود (1462) يغني عنه.» |