كتاب فضائل القرآن كتاب فضائل القرآن دن کے شروع میں سورۃ یٰسین پڑھنے کی فضیلت
عطاء بن ابی رباح ؒ بیان کرتے ہیں، مجھے خبر پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص دن کے پہلے حصے میں سورۂ یٰسین پڑھتا ہے تو اس کی تمام ضروریات پوری کر دی جاتی ہیں۔ “ امام دارمی نے اسے مرسل روایت کیا ہے۔ اسنادہ ضعیف۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الدارمي (457/2 ح 3421، نسخة محققة: 3421) من حديث عبد الرحمٰن بن الأسود رحمه الله فالسند مرسل.» |