كتاب فضائل القرآن كتاب فضائل القرآن سورۃ الملک کی فضیلت کا بیان
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن میں تیس آیات کی ایک سورت ہے اس نے ایک آدمی کے بارے میں سفارش کی حتیٰ کہ اسے بخش دیا گیا اور وہ سورۃ الملک ہے۔ “ اسنادہ حسن، رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه أحمد (299/2 ح 7962) و الترمذي (2891 وقال: حسن.) و أبو داود (1400) والنسائي (في الکبري 11612) و ابن ماجه (3786) [و صححه ابن حبان (1766) و الحاکم (497/2. 498) ووافقه الذهبي.]» |