كتاب فضائل القرآن كتاب فضائل القرآن قرآن میں تین سورتوں کی فضیلت
ابن عباس رضی اللہ عنہ اور انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”سورۃ الزلزال نصف قرآن کے برابر ہے، سورۃ الاخلاص تہائی قرآن کے برابرہے اور سورۃ الکافرون چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔ “ اسنادہ ضعیف۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه الترمذي (2894 وقال: غريب.) ٭ يمان بن المغيرة: ضعيف، وقال الذھبي في تلخيص المستدرک (566/1): ’’ضعفوه‘‘» |