كتاب فضائل القرآن كتاب فضائل القرآن قرآن کو راگ بناکر پڑھنا درست نہیں
جابر بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم قرآن پڑھ رہے تھے اور ہم میں اعرابی اور عجمی بھی تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پڑھو، سب ٹھیک ہے۔ عنقریب ایسے لوگ آئیں گے جو اسے اس طرح (مبالغہ کے ساتھ) درست کریں گے جیسے تیر درست کیا جاتا ہے۔ وہ دنیا میں ہی جزا چاہیں گے اور اسے آخرت تک مؤخر نہیں کریں گے۔ “ (یعنی وہ طلب دنیا کے لیے پڑھیں گے) اسنادہ صحیح، رواہ ابوداؤد و البیھقی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده صحيح، رواه أبو داود (830) والبيھقي في شعب الإيمان (2642)» |