كتاب فضائل القرآن كتاب فضائل القرآن سورۂ اخلاص تہائی قرآن کے برابر ہے
ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی رات میں تہائی قرآن پڑھنے سے عاجز ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا، تہائی قرآن کیسے پڑھا جا سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”سورۂ اخلاص تہائی قرآن کے برابر ہے۔ “ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (259/ 811)» |