كتاب فضائل القرآن كتاب فضائل القرآن قرآن جب تک پڑھنا چاہئے جب تک دل چاہے
جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن اس وقت تک پڑھو جب تک تمہارے دل اس پر متوجہ ہوں، اور جب تمہارے خیالات منتشر ہو جائیں تو پھر اسے پڑھنا چھوڑ دو۔ “ متفق علیہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«متفق عليه، رواه البخاري (5060) و مسلم (3. 4 / 2667)» |