Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
جہاد سے پہلے کسی عمل صالح کا کرنا۔
حدیث نمبر: 1216
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص ہتھیاروں سے آراستہ آیا اور اس نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! میں جہاد میں جاؤں یا (پہلے) اسلام لے آؤں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پہلے اسلام لا پھر جہاد کر۔ چنانچہ (اس نے ایسا ہی کیا اور جہاد میں) وہ شہید ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے کام تو بہت کم کیا لیکن ثواب بہت پائے گا۔