كِتَاب الْأَدَبِ کتاب: آداب و اخلاق کا بیان 98. باب فِي الْعُطَاسِ باب: چھینک کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب چھینک آتی تھی تو اپنا ہاتھ یا اپنا کپڑا منہ پر رکھ لیتے اور آہستہ آواز سے چھینکتے۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الأدب 6 (2745)، (تحفة الأشراف: 12581)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/439) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ چیزیں ہر مسلمان پر اپنے بھائی کے لیے واجب ہیں، سلام کا جواب دینا، چھینکنے والے کا جواب دینا، دعوت قبول کرنا، مریض کی عیادت کرنا اور جنازے کے ساتھ جانا“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الجنائز 2 (1240 تعلیقًا)، صحیح مسلم/السلام 3 (2162)، (تحفة الأشراف: 13268)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/321، 372، 412، 540) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|