كِتَاب الْأَدَبِ کتاب: آداب و اخلاق کا بیان 56. باب فِي الظَّنِّ باب: بدظنی اور بدگمانی کی ممانعت۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ظن و گمان کے پیچھے پڑنے سے بچو یا بدگمانی سے بچو، اس لیے کہ بدگمانی سب سے بڑا جھوٹ ہے، نہ ٹوہ میں پڑو اور نہ جاسوسی کرو“۔
تخریج الحدیث: «* تخريج:صحیح البخاری/النکاح 45(5143)، الأدب 57 (6066)، الفرائض 2 (6774)، صحیح مسلم/البر والصلة 9 (2563)، سنن الترمذی/البر والصلة 56 (1988)، (تحفة الأشراف: 13806)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/حسن الخلق 4 (15)، مسند احمد (2/245، 312، 342، 465، 470، 482) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري (6066) صحيح مسلم (2563)
|