كِتَاب الْأَدَبِ کتاب: آداب و اخلاق کا بیان 16. باب فِي التَّحَلُّقِ باب: مسجد میں حلقہ بنا کر بیٹھنے کا بیان۔
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے اور لوگ حلقے بنا کر بیٹھے ہوئے تھے، آپ نے فرمایا: ”کیا وجہ ہے کہ میں تم لوگوں کو الگ الگ گروہوں میں دیکھ رہا ہوں“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الصلاة 27 (430)، (تحفة الأشراف: 2129)، وقد أخرجہ: مسند احمد (93، 101، 107) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
اعمش سے بھی یہی حدیث مروی ہے البتہ اس میں ہے ”گویا کہ آپ اجتماعیت کو پسند فرماتے تھے“۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 2129) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتے، تو ہم میں سے جس کو جہاں جگہ ملتی بیٹھ جاتا۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الاستئذان 29 (2725)، (تحفة الأشراف: 2173)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/91، 107) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|