كِتَاب الْأَدَبِ کتاب: آداب و اخلاق کا بیان 29. باب فِي التَّنَاجِي باب: کانا پھوسی کرنا کیسا ہے؟
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو آدمی تیسرے کو چھوڑ کر سرگوشی نہ کریں، کیونکہ یہ چیز اسے رنجیدہ کر دے گی“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/السلام 15 (2184)، سنن الترمذی/الأدب 59 (2825)، سنن ابن ماجہ/الأدب 50 (3775)، (تحفة الأشراف: 9253)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الاستئذان 45 (6288)، 47 (6290)، موطا امام مالک/الکلام 6 (14)، مسند احمد (1/425، 462، 464)، دی/ الاستئذان 28 (2699) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی کے مثل فرمایا، ابوصالح کہتے ہیں: میں نے ابن عمر سے کہا: اگر چار آدمی ہوں تو؟ وہ بولے (تو کوئی حرج نہیں) اس لیے کہ یہ چیز تم کو ایذاء نہ دے گی۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 6714)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/18، 43، 141) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|