كِتَاب الْأَدَبِ کتاب: آداب و اخلاق کا بیان 39. باب فِي ذِي الْوَجْهَيْنِ باب: دو رخے شخص کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں میں برا وہ شخص ہے جو دورخا ہو، اِن کے پاس ایک منہ لے کر آتا ہو اور ان کے پاس دوسرا منہ لے کر جاتا ہو“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 13719)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/المناقب 1 (3494)، والأدب 52 (7179)، صحیح مسلم/فضائل الصحابة 48 (2526)، سنن الترمذی/البر والصلة 78 (2025)، مسند احمد (2/245، 455) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عمار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کے دنیا میں دو رخ ہوں گے قیامت کے دن اس کے لیے آگ کی دو زبانیں ہوں گی“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 10369)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/الرقاق 51 (2806) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|