كِتَاب الطَّهَارَةِ کتاب: طہارت کے مسائل 142. باب فِي الأَذَى يُصِيبُ النَّعْلَ باب: جوتے میں نجاست لگ جائے تو کیا کرے؟
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص اپنے جوتے سے نجاست روندے تو (اس کے بعد کی) مٹی اس کو پاک کر دے گی ۱؎“۔
تخریج الحدیث: «تفرد به أبو داود، (تحفة الأشراف: 14329) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: جوتوں میں گندگی لگ جانے کی صورت میں اس کو زمین پر رگڑ دینے سے وہ پاک ہو جاتے ہیں، ان کو پہن کر نماز ادا کرنا صحیح ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
اس طریق سے بھی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی مفہوم کی حدیث مرفوعاً مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے خف (موزوں) سے نجاست کو روندے تو ان کی پاکی مٹی ہے (یعنی بعد والی زمین جس پر وہ چلے گا وہ اسے پاک کر دے گی)“۔
تخریج الحدیث: «تفرد به أبو داود، (تحفة الأشراف: 14329) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
اس طریق سے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا اسی مفہوم کی حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً روایت کرتی ہیں۔
تخریج الحدیث: «تفرد به أبو داود (تحفة الأشراف: 17568) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|