كِتَاب الطَّهَارَةِ کتاب: طہارت کے مسائل 49. باب فِي الرَّجُلِ يُدْخِلُ يَدَهُ فِي الإِنَاءِ قَبْلَ أَنْ يَغْسِلَهَا باب: سو کر اٹھنے والا آدمی ہاتھ دھونے سے پہلے اسے برتن میں نہ ڈالے۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی رات کو سو کر اٹھے تو اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے جب تک کہ اسے تین بار دھو نہ لے، کیونکہ اسے نہیں معلوم کہ رات میں اس کا ہاتھ کہاں کہاں رہا“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الطھارة 26 (278)، (تحفة الأشراف: 14609، 12516)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الوضوء 26 (162)، سنن الترمذی/الطھارة 19 (24)، سنن النسائی/الطھارة 1 (1)، الغسل 29 (440) سنن ابن ماجہ/الطھارة 40 (393)، موطا امام مالک/الطھارة 2(9)، مسند احمد (2/241، 253)، سنن الدارمی/الطھارة 78 (793) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح دون الثلاث
اس سند سے بھی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہی حدیث مرفوعاً مروی ہے اس میں «ثلاث مرات» (تین مرتبہ) کے بجائے «مرتين أو ثلاثا» (دو مرتبہ یا تین مرتبہ) (شک کے ساتھ) آیا ہے اور (سند میں) ابورزین کا ذکر نہیں ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 12453)، مسند احمد (2/253) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جب تم میں سے کوئی شخص اپنی نیند سے بیدار ہو تو اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے جب تک کہ اسے تین بار دھو نہ لے اس لیے کہ اسے نہیں معلوم کہ اس کا ہاتھ رات میں کہاں رہا؟ یا کدھر پھرتا رہا“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15458) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|