جنازہ کے بیان میں जनाज़े के बारे में جنازوں کے ساتھ جانے کا حکم۔ “ जनाज़े के साथ जाने का हुक्म ”
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سات چیزوں کا حکم دیا تھا اور سات چیزوں سے منع فرمایا تھا ہم کو حکم دیا تھا: ”جنازوں کے ہمراہ جانے کا اور مریض کی عیادت کرنے کا اور دعوت قبول کرنے کا اور مظلوم کی مدد کرنے کا اور قسم کے پورا کرنے کا اور سلام کا جواب دینے کا اور چھینکنے والے کو (یرحمک اﷲ) کا۔“ اور ہمیں منع فرمایا تھا: ”چاندی کے برتن (کے استعمال) سے اور سونے کی انگوٹھی اور ریشم و دیباج، قز اور استبرق (کے پہننے) سے“ (یہ سب ریشمی کپڑے ہیں۔ اور ساتویں چیز ان میں سے رہ گئی ہے)۔
|