جنازہ کے بیان میں जनाज़े के बारे में مردوں کو جنازہ اٹھانا چاہیے نہ کہ عورتوں کو۔ “ पुरुषों को जनाज़ा उठाना चाहिए, महिलाओं को नहीं ”
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب جنازہ رکھ دیا جاتا ہے اور اسے مرد اپنی گردنوں پر اٹھا لیتے ہیں تو اگر وہ صالح ہوتا ہے تو کہتا ہے کہ مجھے جلدی لے چلو اور اگر صالح نہیں ہوتا تو کہتا ہے کہ میری خرابی ہے مجھے کہاں لیے جاتے ہو، اس کی آواز ہر چیز سنتی ہے سوائے انسان کے اور اگر انسان اس کو سن پائے تو بیہوش ہو کر گر پڑے۔“
|