كتاب فضائل القرآن كتاب فضائل القرآن قرآن کو تین دن سے پہلے ختم نہ کیا جائے
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص تین دن سے کم مدت میں قرآن ختم کرتا ہے تو وہ قرآن فہمی سے محروم رہتا ہے۔ “ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی و ابوداؤد و الدارمی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده صحيح، رواه الترمذي (2949 وقال: حسن صحيح) و أبو داود (1394) و الدارمي (350/1 ح 1501)» |