جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب (کا مجموعہ) 1267. دنیاوی منافع کی خاطر شہروں سے غائب ہونے پر سخت وعید کا بیان، جبکہ یہ غائب ہونا جمعہ میں حاضری ترک کرنے کا باعث بنتا ہو
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خبردار، عنقریب تم میں سے کوئی شخص بکریوں کا ایک ریوڑ لیکر ایک میل یا دومیل کی مسافت پر چلا جائے گا۔ پھر ایک میل یا دومیل پر اُسے گھاس ملنا مشکل ہو جائے گا تو وہ اور دور چلا جائے گا حتّیٰ کہ جمعہ آئے گا تو وہ جمعہ میں حاضر نہیں ہوگا پھر دوسرا جمعہ آئے گا تو وہ اس میں بھی حاضر نہیں ہو گا۔ اور تیسرا جمعہ آئے گا تو وہ اس میں بھی حاضر نہیں ہو گا حتّیٰ کہ اُس کے دل پر مہر لگا دی جائے گی۔“
تخریج الحدیث: حسن
|