جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب (کا مجموعہ) 1282. نماز جمہ کے بعد زمین میں میں پھیل جانا اور اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل تلاش کرنا مستحب ہے
تخریج الحدیث:
جناب عبداللہ بن بسر بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ جب وہ نماز جمعہ ادا کرلیتے تو مسجد سے نکل کر بہت دور تشریف لے جاتے۔ پھر وہ مسجد میں واپس آتے اور جتنی نماز اللہ تعالیٰ اُن کے لئے مقدر کرتا وہ ادا کرتے۔ تو میں نے اُن سے عرض کی کہ اللہ آپ پر رحم فرمائے آپ یہ کام کیوں کرتے ہیں؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ کیونکہ میں نے سید المرسلین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ اور یہ آیت تلاوت کی «فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلَاةُ فَانتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِن فَضْلِ اللَّهِ» [ سورة الجمعة: 10 ] ”پھر جب نماز پوری ہو جائے تو تم زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو اور اللہ کو کثرت سے یاد کرو، تاکہ تم فلاح پاؤ۔“
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
|