صحيح ابن خزيمه کل احادیث 3080 :حدیث نمبر
صحيح ابن خزيمه
جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب (کا مجموعہ)
1276.
نماز جمعہ اور نفل نماز کے درمیان فاصلہ کرنے کے لئے وہاں سے نکلے بغیر اتنا ہی کافی ہے کہ جس جگہ نماز جمعہ ادا کی تھی وہاں سے آگے بڑھ جائے
حدیث نمبر: 1868
Save to word اعراب
جناب عمر بن عطا ءبن ابوالخوار بیان کرتے ہیں کہ مجھے نافع بن جبیر نے جناب سائب بن یزید کی خدمت میں اس چیز کے بارے میں سوال کرنے کے لئے بھیجا جو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اس سے دیکھی تھی۔ انہوں نے جواب دیا کہ میں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ محراب میں نماز جمعہ ادا کی۔ پھر میں اپنی جگہ پر نفل نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہوا۔ تو اُنہوں نے مجھ سے کہا کہ جمعہ کی نماز کے ساتھ نفل نماز مت ملاؤ حتّیٰ کہ تم اُس جگہ سے آگے بڑھ جاؤ یا بات چیت کرلو۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا حُکم دیا ہے۔

تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.