صحيح ابن خزيمه کل احادیث 3080 :حدیث نمبر
صحيح ابن خزيمه
جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب (کا مجموعہ)
1244.
اس بات کی دلیل کا بیان کہ مسجد میں داخل ہوکر دو رکعت نماز پڑھنے کا حُکم استحباب، ارشاد اور فضیلت کے لئے ہے
حدیث نمبر: Q1829
Save to word اعراب
اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ مسجد میں داخل ہو کر دو رکعت پڑھے بغیر بیٹھنے کی ممانعت تادیب کے لئے ہے، حرمت کے لئے نہیں ـ بلکہ خیر و بھلائی اور فضیلت کے کام کی ترغیب ہے ـ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ حضرت طلحہ بن عبیداللہ کی روایت میں ہے کہ ایک اعرابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اُس نے عرض کی کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر کونسی نمازیں فرض کی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ نمازیں فرض ہیں، ان کے علادہ جو تم نفل ادا کرو۔ اس قسم کی دیگر روایات میں نے کتاب الکبیر کی پہلی جلد میں کتاب الصلاۃ میں بیان کر دی ہیں۔ اس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کر دیا کہ صرف پانچ نمازیں فرض ہیں، اور نماز پنجگانہ کے علاوہ تمام نمازیں نفل ہیں، ان میں سے کوئی نماز فرض نہیں ہے۔

تخریج الحدیث:

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.