جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب (کا مجموعہ) 1279. ایک مختصر غیر مفصل روایت کے ساتھ مقتدی کو جمعہ کے بعد چار رکعت نفل ادا کرنے کے حُکم کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز جمعہ کے بعد چار رکعات پڑھو۔“ اور جناب عبد الجبار کی روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُنہیں حُکم دیا کہ وہ جمعہ کے بعد چار رکعات ادا کریں۔
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|