جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب (کا مجموعہ) 1269. بغیر شرعی عذر کے جمعہ چھوڑنے پر ایک دینار صدقہ اور اگر دینار موجود نہ ہوتو نصف دینار صدقہ کرنے کا بیان بشرطیکہ حدیث صحیح ہو کیونکہ مجھے قتادہ کا قدامہ بن دبرہ سے سماع معلوم نہیں اور نہ مجھے قدامہ کے بارے میں جرح و تعدیل کا علم ہے
تخریج الحدیث:
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے عذر کے بغیر جمعہ چھوڑا تو اُسے ایک دینار صدقہ کرنا چاہیے۔ پس اگر اُسے ایک دینا نہ ملے تو نصف دینار صدقہ کرنا چاہیے۔“ جناب وکیع کی روایت میں ہے کہ ”جس شخص کا جمعہ فوت ہو جائے تو اُسے ایک دینار یا نصف دینار صدقہ کرنا چاہیے۔“
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
|