جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب (کا مجموعہ) 1255. جمعہ کی نماز پہلے وقت میں وقت ادا کرنا مستحب ہے
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جمعہ ادا کرتے تھے تو (واپسی پر) سایہ حاصل کرنے میں جلدی کرتے مگر وہ ایک یا دو قدم ہی ہوتا تھا۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں کہ مسلم بن جندب راوی نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہے یا نہیں؟
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نماز جمعہ جلدی ادا کرتے تھے پھر قیلولہ کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|