جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب (کا مجموعہ) 1265. اس بات کی دلیل کا بیان کہ جمعہ چھوڑنے والے کے لئے جو وعید آئی ہے وہ اس شخص کے لئے جو بغیر کسی شرعی عذر کے جمعہ چھوڑتا ہے
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے بلا ضرورت تین جمعہ چھوڑے تو اللہ تعالی اُس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے۔“
تخریج الحدیث:
سیدنا ابو جعد ضمری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے بغیر شرعی عذر کے تین جمعہ چھوڑ دیئے۔“ ابن ادریسں کی روایت میں ہے ”تو اُس کے دل پر مہر لگادی جاتی ہے۔ “ اور جناب وکیع کی روایت میں ہے۔ ”تو وہ شخص منافق ہے۔“
تخریج الحدیث: اسناده حسن صحيح
|