جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب (کا مجموعہ) 1277. امام کا جمعہ کے بعد اپنے گھر میں نفل نماز پڑھنا مستحب ہے
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب جمعہ کی نماز ادا کر لیتے تو اپنے گھر جا کر دو رکعات ادا کرتے ـ
تخریج الحدیث:
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اُنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز جمعہ اور نماز مغرب کے بعد دو رکعات اپنے گھر میں پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے بعد دو رکعات پڑھا کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
|