جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب (کا مجموعہ) 1241. مسجد میں داخل ہوتے وقت بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نفل ادا کرنے کے حُکم کا بیان
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو اُسے دو رکعات نماز پڑھنی چاہیے ـ“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
امام صاحب اپنے استا د عبداللہ بن ھاشم کی سند سے مذکورہ بالا کی طرح روایت کرتے ہیں۔ اس میں یہ اضافہ ہے بیٹھنے سے پہلے (دو رکعت پڑھے)۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|