جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب (کا مجموعہ) 1250. نماز جمعہ سے پہلے نمازی بغیر کسی روک اور ممانعت کے جتنی نفل نماز پڑھنا چاہے، پڑھ سکتا ہے
اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ جمعہ سے پہلے وہ جتنی نماز پڑھے گا وہ نفل ہوگی، اس میں سے فرض کوئی نہیں ہوگی۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوسعید اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما کی روایات میں یہ الفاظ آئے ہیں کہ ”اُس نے جتنی اُس کے مقدر میں لکھی تھی نماز پڑھی۔“ اور سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ ”جو اس کے مقدر میں تھی (اُس نے پڑھی)“ اور سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ ” تو اُس نے نماز پڑھی اگر اُس نے چاہا۔“
تخریج الحدیث:
|