جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب (کا مجموعہ) 1263. جمعہ میں حاضر نہ ہونے پر سختی کا بیان
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ سے پیچھے رہنے والوں کے بارے میں فرمایا: ”یقیناً میں نے ارادہ کیا ہے کہ میں ایک شخص کو حُکم دوں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے پھر میں جمعہ سے پیچھے رہنے والے مردوں کے گھروں کو جلا دوں۔“
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً میں نے ارادہ کیا ہے“ مذکورہ بالا کی طرح روایت بیان کی۔ مگر جناب یحییٰ نے ”يَتَخَلَّفُوْنَ“ کی بجائے ”تَخَلَّفُوْا“ (پیچھے رہ گئے) کے الفاظ بیان کیے ہیں۔
تخریج الحدیث: انظر الحديث السابق
|