جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب (کا مجموعہ) 1260. نماز جمعہ میں سورۃ الاعلیٰ اور سورة الغاشيه کی قراءت کرنا جائز ہے اور قراءت کا یہ اختلاف جائز اور مباح اختلاف کی قسم سے ہے
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ میں سورة الأعلى «سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى» اور سورة الغاشية «هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ» پڑھا کرتے تھے - امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ ”ایک ہی دن میں عید اور جمعہ کے جمع ہونے اور ان میں قراءت کے بارے میں احادیث میں کتاب العیدین میں لکھوا چکا ہوں۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|