جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب (کا مجموعہ) 1246. مسجد میں داخل ہوکر دو رکعت نفل ادا کرنے کا بیان اگرچہ اس دوران امام خطبہ جمعہ ہی دے رہا ہو۔ اس شخص کے قول کے برعکس جو کہتا ہے کہ امام خطبہ دے رہا ہو تو مسجد میں داخل ہونے والے کے لئے یہ نماز ادا کرنا جائز نہیں ہے
تخریج الحدیث:
جناب عیاض، سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ مروان خطبہ دے رہا تھا تو سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھنا شروع کردی ـ تو محافظ اُنہیں بٹھانے کے لئے آگئے تو سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ نے بیٹھنے سے انکار کر دیا حتّیٰ کہ نماز ادا کرلی۔ پھر جب نماز سے فارغ ہوئے تو ہم اُن کے پاس آئے اور اُن سے عر ض کی کہ اللہ آپ کی بخشش فرمائے یہ لوگ آپ کو تکلیف دینا ہی چاہتے تھے۔ تو اُنہوں نے فرمایا کہ میں یہ دو رکعات ہرگز ہرگز نہیں چھوڑوں گا جبکہ میں ان کا حُکم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سن چکا ہوں۔
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں آئے جبکہ امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ بیٹھنے سے پہلے دو رکعت ادا کر لے ـ“
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|