جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب (کا مجموعہ) 1268. شہروں سے باہر رہنے والے لوگوں کا امام کے ساتھ جمعہ میں حاضر ہونے کا بیان جبکہ شہروں میں جمعہ ادا کیا جاتا ہو۔ بشرطیکہ یہ روایت صحیح ہو۔ کیونکہ عبداللہ بن عمر العمری کے بُرے حافظے کی وجہ سے دل غیر مطمئن ہے
تخریج الحدیث:
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اہلِ قبا رسول الله کے ساتھ (مسجد نبوی میں) جمعہ ادا کیا کرتے تھے۔ سیدنا عبد الله بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ انصاری لوگ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ جمعہ میں حاضر ہوتے تھے۔ پھر جمعہ سے فارغ ہو کر سخت گرمی اور نماز کو شدید گرمی میں ادا کر لینے کی وجہ سے اُنہی کے پاس قیلولہ کرتے تھے اور دیگر لوگ بھی ایسا ہی کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
|