جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب (کا مجموعہ) 1266. اس بات کی دلیل کا بیان کہ تین جمعہ چھوڑنے کی وجہ سے دل پر مہر اُس وقت لگتی ہے جب کوئی شخص جمعہ کو حقیر اور بے وقعت سمجھتے ہوئے چھوڑتا ہے
سیدنا ابو جعد ضمری رضی اللہ عنہ، جنھیں شرف صحبت حاصل ہے اُن سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے تین بار جمعہ کو حقیر اور کمترسمجھتے ہوئے چھوڑا تو الله تعالی اُس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے۔ جناب علی بن حجر کی روایت میں یہ الفاظ نہیں ہیں کہ انہیں شرف صحبت حاصل ہے۔
تخریج الحدیث: اسناده حسن صحيح
|